نغمہ ساز گروپ کے روح رواں تنویر آفریدی کی کراچی واپسی

نغمہ ساز گروپ کے روح رواں تنویر آفریدی کی کراچی واپسی

  

لاہور(فلم رپورٹر)نغمہ ساز گروپ کے روح رواں تنویر آفریدی لاہور میں میوزک انڈسٹری کے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرکے کراچی پہنچ گئے۔تنویر آفریدی نے نغمہ ساز گروپ کے کارکنوں کے ساتھ مل کر لاہور میں موجود میوزک انڈسٹری سے وابستہ دو سو سے زائد میوزیشنز،ٹیکنیشز اور سنگرز میں راشن تقسیم کیا۔گلوکار تنویر آفریدی نے بتایا کہ ای ایم آئی کے تعاون سے کراچی سے آکر لاہور میں پانچ روز قیام کیا اور اس دوران انہوں نے اردیس خان،عارف بٹ،ڈاکٹر سہیل،بوبی وزیر،نعیم وزیر،تنویر ادریس اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر مستحق فنکاروں کے گھروں تک راشن تقسیم کیا۔

یہ ایک کار خیر کا کام ہے جس میں ہر کسی کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔تنویر آفریدی نے کہا کہ ہمارے اگلے لائحہ عمل کا اعلان آئندہ دنوں میں کیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -