آپسی جھگڑ ے بھول کر پوری قوم کوایک ہونے کی ضرورت ہے،حمیرا ناز

آپسی جھگڑ ے بھول کر پوری قوم کوایک ہونے کی ضرورت ہے،حمیرا ناز

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ حمیرا ناز نے اللہ سے دعا مانگتے ہوئے کہاکہ اے اللہ ہم سے بہت سارے گناہ سرزد ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں تونے کرونا وباء ہم پر مسلط کردی اے اللہ یہ وباء بہت ساری انسانی زندگیاں نگل چکی ہے اب ہمیں اس سے معاف فرما،حمیرا ناز نے بتایاکہ اس وقت رمضان کا مہینہ ہے ہم سب لاک ڈاؤن میں ہیں ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے رب کے حضور سے سر ہی نہ اٹھائیں جب تک وہ ہمارے گناہ معاف فرماتے ہوئے اس وباء کا خاتمہ نہ کردیں۔حمیرا ناز نے مزید کہاکہ ہمیں آپسی لڑائی جھگڑے بھول کر یک مشت ہوجانا چاہیئے تاکہ اللہ تعالیٰ ہماری اس یک جہتی اور عاجزی کو دیکھتے ہوئے اس وباء سے چھٹکارہ دلادیں۔

کیونکہ اس وباء نے انسانی زندگیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے باقی لوگوں کو بھی تابہ تائب میں مشغول کردیا ہے اور لو گ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیروزگار ہونے کے ساتھ ساتھ خوف کے سائے میں رہنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

مزید :

کلچر -