پتنگ بازی کے خلاف توجہ دلا نوٹس پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

      پتنگ بازی کے خلاف توجہ دلا نوٹس پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

  

لاہور (آن لائن) پتنگ بازی کے خلاف توجہ دلا نوٹس پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادیا گیا۔رکن اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائے گئے نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ شہر میں ڈور پھرنے کے واقعات میں کمی نہیں آسکی،تھانہ مغلپورہ کی حدود میں شہری ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا،حمزہ غیور موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ ڈور پھرنے سے زخمی ہوا۔ استفسار کیا گیا ہے کہ حکومت نے پتنگ باز کی روک تھام کے لئے اب تک کیا اقدامات کئے ہیں۔

پتنگ بازی

مزید :

صفحہ آخر -