کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے: ترجمان پنجاب حکومت

کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے: ترجمان پنجاب حکومت

  

لاہور(این این آئی) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان کی قیادت میں صوبائی حکومت وزیر اعظم عمران خان کے انقلابی وژن پر عمل پیرا ہے، کورونا وزئرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائے ہیں اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار تمام معاملات کی خود نگرانی کر رہے ہیں، ”رائز پنجاب“ منصوبے سے 50لاکھ افراد کو نوکریاں فراہم کرنے کے مواقع پیدا کئے جائیں گے،پیپلز پارٹی نے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے ہمیشہ سندھ کارڈ کھیلنے کی کوشش کی،وفاق نے نہیں سندھ حکومت نے اپنی انا کی وجہ سے قومی پالیسی کو سبوتاژ کیا۔جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکومت کورونا سے نمٹنے کیلئے ہر طرح کے وسائل استعمال کر رہی ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے بغض اور آنکھوں پر تعصب کی پٹی بندھی ہونے کی وجہ سے اپوزیشن کو یہ اقدامات نظر نہیں آرہے۔ اپوزیشن منفی پراپیگنڈے کے ذریعے در اصل اپنی دم توڑتی سیاست پر ماتم کر رہی ہے اور پانچ سال تک ان کی قسمت میں یہی لکھا ہے۔

مسرت جمشید چیمہ

مزید :

صفحہ آخر -