خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.2شدت زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف وہراس
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) سوات سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سوات، مینگورہ، مالاکنڈ ڈویژن اور مردان سمیت دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے ہیں۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی ہے۔ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ