نویں این ایف سی ایوارڈ کی آئینی مدت ختم ہوناافسوسناک، نیر بخاری

      نویں این ایف سی ایوارڈ کی آئینی مدت ختم ہوناافسوسناک، نیر بخاری

  

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی سکیرٹری جنرل پی پی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ نویں این ایف سی ایوارڈ کی آئینی مدت ختم ہونا امور مملکت پر عدم توجہی اور افسوسناک ہے۔ ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ وفاق اور صوبوں میں عدم اتفاق نیک شگون نہیں،حکمران اکھاڑ پچھاڑ جوڑ توڑ چھوڑ کے بجائے انسانی جانیں بچانے بر توجہ مزکور کریں۔ انہوں نے کہاکہ صوبوں کو مختص مالیاتی حصہ کء فوری فراہمی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت آئینی تقاضے اور زمہ داری پوری کرنے کی پابندی یقینی بنائے۔ انہوں نے کہاکہ یہ وقت آئینی ترمیم کا نہیں اتحاد و تنظیم کا ہے،اتفاق کی بجائے نفاق ملک و ملت کیلئے خطرناک ہے۔

نیر حسین بخاری

مزید :

صفحہ آخر -