صادق سنجرانی کا گورنر سندھ سینیٹر مرزا آفریدی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

صادق سنجرانی کا گورنر سندھ سینیٹر مرزا آفریدی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

  

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل،سینیٹر مرزا آفریدی سے پر رابطہ کر کے خیریت دریافت کی۔ منگل کو صادق سنجرانی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل، سینیٹر مرزا آفریدی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔صادق سنجرانی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل، سینیٹر مرزا آفریدی کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ حکومت اور عوام مل کر کرونا کی وبا کو شکست دینگے،پارلیمان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ صادق سنجرانی نے کہاکہ غیر معمولی صورت حال یے پیش نظر مشکل فیصلے اٹھانے پڑ رہے ہیں،قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ عوام گائیڈ لائنز پر عمل کرے تاکہ ہسپتالوں پر بوجھ کم پڑے۔

صادق سنجرانی

مزید :

صفحہ آخر -