ترسیلات زر میں نمایاں کمی کی عالمی بینک رپورٹ بے بنیاد،وزارت خزانہ

  ترسیلات زر میں نمایاں کمی کی عالمی بینک رپورٹ بے بنیاد،وزارت خزانہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت خزانہ نے ترسیلات زر میں کمی سے متعلق عالمی بینک کی رپورٹ کو بے بنیاد اور حقائق سے منافی قرار دیا ہے۔وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق عالمی بینک کی رپورٹ میں حقائق جانے بغیر ترسیلات زر کا تعین کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 16 ارب ڈالر بیرون ممالک سے آئے تھے جس کے بعد رواں مالی سال پہلے 9 ماہ ترسیلات زر 6 فیصد اضافہ سے 17 ارب ڈالر زہیں اور آئندہ اندازے کے مطابق 20 سے 21 ارب ڈالر رہیں گی۔لہٰذا عالمی بینک کا مارچ کے بعد ترسیلات زر میں نمایاں کمی کا اندازہ درست نہیں۔وزارت خزانہ نے کہا کہ مارچ تا جون ترسیلات زر میں کمی ہونے کا امکان نہیں ہے، حکومت نے بینکوں کے ذریعے ترسیلات زر بڑھانے کے لیے متعدد اقدامات کر لئے ہیں۔

وزارت خزانہ

مزید :

صفحہ آخر -