سندھ میں مزید 153 فیکٹریوں کوکام کرنے کی اجازت

  سندھ میں مزید 153 فیکٹریوں کوکام کرنے کی اجازت

  

کراچی (آئی این پی)سندھ میں ایس اوپیزپرعملدرآمد کی تحریری یقین دہانی کے بعدمزید 153 برآمدی یونٹ کوکام کی اجازت مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاک ڈاون کے دوران صنعتکاروں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت سندھ نے برآمدات اور ٹیکسٹائل کی مزید 153 برآمدی صنعتوں کو معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے تحت کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے برآمدی یونٹوں کوکام کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، لاک ڈاؤن سے استثنیٰ برآمدی یونٹ کی تعداد 373 ہوگئی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام برآمدی یونٹس کراچی کے مختلف صنعتی علاقوں میں واقع ہیں برآمدی صنعتوں کوکرونا بچاؤ کیلئے وضع کردہ طریقہ کارپرعمل کرناہوگا اور ایس اوپیز پرعملدرآمدیقینی بناناصنعتی یونٹس کے مالکان کی ذمہ داری ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ نے کہا کہ صنعتی یونٹس پرصرف برآمدی آرڈز پرکام کرنیکی اجازت ہوگی، صنعتی یونٹس کی انتظامیہ کوملازمین کی تمام ترتفصیلات جمع کرانا ہوں گی۔ فیکٹریز ایس او پیز پر عمل کرنے کی پابند ہوں گی جبکہ ملازمین کا درجہ حرارت چیک کرنے سمیت ماسک، سماجی فاصلے اور ماسک سینی ٹائزر فراہم کیا جائے گا۔حلف نامے کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔

کام کی اجازت

مزید :

صفحہ آخر -