ماہی گیروں کا کاروبا ر کی اجازت، ایس او پیز جاری، ماسک پہننا، ہار بر کی صفائی لازمی قرار

    ماہی گیروں کا کاروبا ر کی اجازت، ایس او پیز جاری، ماسک پہننا، ہار بر کی ...

  

کراچی (آئی این پی) ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار کی اجازت ملنے کے بعد ایس او پیز کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں مچھلی کی فروخت کے بعد ہاربرکی صفائی لازمی قراردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار کی اجازت ایس اوپیزکیساتھ سمندر میں مچھلی کے شکارکی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ مچھلیوں کے شکارکی اجازت وفاق اور صوبہ سندھ کی حکومتوں کی جانب سے مشترکہ طورپردی گئی ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرزحفاظتی اقدامات پرعملدرآمد کاحلف نامہ فراہم کریں۔اعلامیہ کے مطابق ہاربرپرسماجی فاصلے کاخیال،سینی ٹائزر، ماسک کااستعمال کیاجائے گا،ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرقانونی کارروائی ہوگی۔ فش ہاربر، کوآپریٹو سوسائٹی احتیاط پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی پابند ہو گی۔ نوٹیفکیشن میں مچھلی کی فروخت کے بعدہاربرکی صفائی لازمی قراردی گئی ہے اور کہا گیا کہ ایکسپورٹ سے وابستہ عملے، گاڑیوں کاداخلہ سینی ٹائزر گیٹ سے ہوگا۔ برآمداتی پلانٹ والے محدودعملے کیساتھ کام کرنے کے پابند ہوں گے۔

ہاربر صفائی

مزید :

صفحہ آخر -