بلوچستان میں کورونا وائرس کے مقامی کیسز کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ

      بلوچستان میں کورونا وائرس کے مقامی کیسز کی تعداد میں تشویشناک حد تک ...

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان میں کورونا وائرس کے مقامی کیسز کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں مقامی آ بادی کے رینڈم ٹیسٹنگ کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔صوبے میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات 10 جبکہ وبا میں مبتلا افراد کی تعداد 800 سے زائد ہو چکی ہے، جن میں زیادہ تعداد مقامی سطح پر منتقل کیسز ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ رینڈم ٹسٹنگ سے کئی کیسز کا سامنے آئے ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں میں رینڈم ٹیسٹنگ سے عوام بھی مطمئن ہیں۔ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق 25 علاقے شہر میں ایسے ہیں جہاں وائرس کی مقامی سطح پر منتقلی کے حوالے صورتحال تشویشناک ہے جس کے لئے عوام کو احتیاط کے ساتھ ساتھ لاک ڈاؤن پر مکمل عملدرا?مد کی ضرورت ہے تاکہ اس وائرس کو زیادہ سے زیادہ پھیلنے سے روکا جا سکے۔

بلوچستان

مزید :

صفحہ آخر -