صدر مملکت عارف علوی آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے

صدر مملکت عارف علوی آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے

  

کوئٹہ(آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے،گورنر و وزیراعلی بلوچستان سے ملاقاتیں کریں گے۔صدر مملکت کو احساس پروگرام سے متعلق بریفنگ دی جائے گی ذرائع کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ایک روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے صدر کے دورے کے موقع گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی وزیراعلی جام کمال خان ان سے ملاقات کریں گے جبکہ صدر مملکت کو بلوچستان میں کورونا وائرس کے تدارک سے متعلق کئے جانے والے اقدامات اور احساس پروگرام کی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا صدر مملکت متوقع طور پر میڈیا سے بات چیت بھی کریں گے

صدر مملکت

مزید :

صفحہ آخر -