بلوچستان،لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو قرنطینہ منتقل کرنے کا فیصلہ

بلوچستان،لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو قرنطینہ منتقل کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن کیخلاف ورزی کرنے والوں کیلئے سخت ایکشن لیتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے قرنطینہ مراکز منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق کوئٹہ میں اب تک لاک ڈاؤن کیخلاف ورزی پر 2700 دوکانیں سیل کی جاچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کورونا کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے پھیلاؤ کو روکنے کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرکے قرنطینہ مراکز منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیاقت شاہوانی نے کہا کہ اگر عوام نے تعاون نہ کیا تو صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کی طرف بھی جاسکتے ہیں۔صوبائی ترجمان نے عوام کو ہدایت کی کہ لاک ڈاؤن میں ضرورت کے تحت باہر نکلنے والوں کیلئے منہ ڈھانپنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
لیا قت شاہوانی

مزید :

صفحہ آخر -