رمضان میں ذخیرہ اندوزی کرنے والے معافی کے مستحق نہیں، سخت کارروائی ہو گی: گورنر پنجاب

رمضان میں ذخیرہ اندوزی کرنے والے معافی کے مستحق نہیں، سخت کارروائی ہو گی: ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کرونا سے بچاؤ کے لیے حکومتی و سکیورٹی اداروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔علماء اکرام سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو کرونا سے بچاؤ کیلئے اپنی ذمہ داری ہر صورت پوری کر نا ہو گی کیونکہ پاکستان کرونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر میں کسی قسم کی کوتاہی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز گور نر پنجا ب چوہدری محمد سرور سے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے گور نر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی اور انہیں صوبے میں کورونا سے بچاؤ کیلئے کیے جانیوالے حفاظتی اقدامات اور ذخیرہ اندازوں کے خلاف ہونیوالے ایکشن سمیت دیگر امور کے بارے میں بر یفنگ دی۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عوام کو کورونا سے بچانے اور انکو صحت سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کیلئے حکومتی اور سیکورٹی ادارے مثالی کار کر دگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ماہ رمضان کے دوران ذخیرہ اندوزی کر نیوالے کسی معافی کے مستحق نہیں انکے خلاف حکومتی ادارے سخت کاروائی کر یں اور عوام کو ذخیرہ اندازوں سے ہر صورت بچایا جائے جبکہ پیر سید ناظم حسین شاہ،مولانا عاصم مخدوم اور مفتی عاشق حسین سمیت دیگر نے بھی گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے گور نر ہاؤس میں ملاقات کی اور یقین دہانی کروائی کہ علماء کروناکیخلاف جنگ میں حکومتی اداورں کیساتھ ہیں اور مساجد میں کرونا سے بچاؤ کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔بعدازں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے وائس چانسلر رحیم یار خان یونیورسٹی ڈاکٹر سلمان طاہر،زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اشرف اور وائس چانسلر یو ای ٹی ملتان کیمپس ڈاکٹر عامر اعجاز نے بھی گور نر پنجاب سے ملاقات کی اور انکو وزیر اعظم کرونا ریلیف فنڈز کیلئے6ملین روپے کے چیک جمع کروائے۔اس موقع پر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کرونا سے بچا ؤکی حفاظتی، امدادی اور فلاحی سرگرمیوں میں یونیورسٹیز کا کردار قابل تحسین ہے مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب نے متحد ہوکر کورونا کیخلاف جنگ لڑ نی ہے اور انشاء اللہ ہم حفاظتی اقدامات کو یقینی بنا کر کورونا کو شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یونیورسٹیز میں تمام وائس چانسلرز میرٹ پر لگائے ہیں کیونکہ جب وائس چانسلر میرٹ پر ہوگا تواس سے یونیورسٹیز میں تعلیمی میعار بہتر ہوگا۔

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -