سری لنکا میں پھنسے کھلاڑی خصوصی پرواز سے وطن واپس

سری لنکا میں پھنسے کھلاڑی خصوصی پرواز سے وطن واپس

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)سری لنکا میں پھنسے ہوئے کھلاڑی بھی خصوصی پرواز سے واپس وطن پہنچ گئے۔سری لنکن ائیرلائن کی پرواز1185 سے 6 کرکٹرز بھی پاکستان واپس آگئے، چار ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کی بھی وطن واپسی ہوگئی، کرکٹرز میں کاشف نوید، احسان بیگ، محتشم علی، قیصر اشرف، علی مہر اور فیضان خان شامل ہیں، ڈپارٹمنٹل کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے سری لنکا گئے تھے۔یہ کرکٹرز فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے گئے تھے جبکہ ان کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے ہیوطن واپس آنے والے ٹیبل ٹینس کے چار کھلاڑیوں میں تین خواتین شامل ہیں، صوابی کی حبہ اقبال اور حیانورکے ساتھ چترال کی اقرا رحمان بھی وطن لوٹ گئیں، پشاور سے تعلق رکھنے والے افسر علی کی بھی وطن واپسی ہوگئی،چاروں کھلاڑی پاکستان سری لنکا ایکسچینج پروگرام کے تحت کے پی کے کے ڈائریکٹریٹ اسپورٹس وسیاحت کی زیر نگرانی ٹریننگ حاصل کر رہے تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -