بجلی کے بلوں سے فلور ملز کاتعین،گھوسٹ ملیں بند کردینگے، عبدالعلیم خان

بجلی کے بلوں سے فلور ملز کاتعین،گھوسٹ ملیں بند کردینگے، عبدالعلیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے واضح کیا ہے کہ پنجاب بھر میں گھوسٹ فلور ملز بند کردیں گے،انہیں گندم کا سرکاری کوٹہ نہیں ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک بجلی کے بلوں کے ذریعے ورکنگ فلور ملز کاتعین کرے گا اور صرف سرکاری کوٹہ حاصل کرنے والی ملوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔ان خیالات کا اظہار سینئر ووزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے پروگریسو گروپ آف فلور ملز کے11رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جن میں فلور ملز مالکان شامل تھے۔صوبائی وزیر میاں خالد محمود بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ محکمہ خوراک کو حقیقت پسندانہ پالیسی اپنانے کی ہدایت کر دی ہے۔موجود ہ حالات میں گندم خریداری اور باردانہ حکومت پر غیر ضروری بوجھ ہے لہذا چاول اور چینی کی طرح گندم کی خریداور دیگر معاملات بھی پرائیویٹ سیکٹر کے پاس ہونے چاہئیں۔ملاقات کرنے والوں میں مختلف فلور ملز کے مالکان میاں محمد شفیق، میاں خلیق ارشد، ماجد عبداللہ، شیخ فیاض احمد اور خرم شہزاد نے تجاویز دیں۔ ساجد عبداللہ،عمیر شہزاد، حاجی ظہیر احمد، فرخ شہزاد، زوریز مقصود اور واجد عبداللہ بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ وفد نے سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کو وزارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
عبدالعلیم خان

مزید :

صفحہ آخر -