سٹاک مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، ڈالر کی قدر میں 1.20روپے کا اضافہ

    سٹاک مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، ڈالر کی قدر میں 1.20روپے کا ...

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، کے ایس ای100انڈیکس238.82پوائنٹس اضافہ سے 32553.39 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 33 ارب 17 کروڑ 76 لاکھ روپے بڑھ گئی۔تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روزکاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا جس کے باعث ابتدائی اوقات میں کے ایس ای 100 انڈیکس 32284پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے سستے شیئرز کی خریداری کا رجحان بڑھنے سے مارکیٹ منفی زون سے مثبت زون میں داخل ہوگئی اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 32634پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا،مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس238.82پوائنٹس کے اضافے سے32553.39پوائنٹس پر بند ہوگیا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر325کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے174کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 129کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور22میں استحکام رہا۔دوسری جانبمقامی کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 1.20روپے بڑھ گئی جبکہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں بھی 2روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر قیمت خرید 1.20روپے کے اضافے سے158.50روپے سے بڑھ کر159.70روپے اور قیمت فروخت159.50روپے سے بڑھ کر160.70روپے ہوگئی جبکہ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید160.50روپے برقرار رہی اور قیمت فروخت160.80روپے سے گھٹ کر160.75روپے ہوگئی۔

سٹاک ما

مزید :

صفحہ آخر -