خسرو بختیار کی طبی امداد کی فراہمی کیلئے عالمی برادری کی مسلسل حمایت کی تعریف

خسرو بختیار کی طبی امداد کی فراہمی کیلئے عالمی برادری کی مسلسل حمایت کی ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقتصادی امور کے وزیر مخدوم خسرو بختیار نے ہنگامی طبی امداد کی فراہمی اور کورونا وائرس کی وجہ سے سماجی واقتصادی شعبے کو درپیش رکاوٹیں دور کرنے کے لئے ترقیاتی شراکت داروں سمیت عالمی برادری کی مسلسل حمایت کو سراہا ہے۔انہوں نے اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اس وباء سے نمٹنے کے لئے منصوبے پر عملدرآمد پہلے ہی شروع کر دیا ہے جس کے لئے ترقیاتی شراکت داروں نے مالی اور تکنیکی امداد کی یقین دہانی کرائی ہے۔مخدوم خسرو بختیار نے ذاتی حفاظتی آلات کے بارے میں کہا کہ ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں اب تک اٹھارہ لاکھ سے زیادہ ذاتی حفاظتی آلات اور طبی سامان فراہم کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی بینک نے پاکستان میں صحت کے ہنگامی اقدامات میں مدد کے لئے نئی امداد اور پہلے سے جاری مالی معاونت کی تنظیم نو کے ضمن میں چوبیس کروڑ ڈالر کا ابتدائی فنڈ فراہم کیا ہے۔

خسرو بختیار

مزید :

صفحہ آخر -