میزان بنک کرکٹ ٹورنامنٹ لاہور ریجن نے جیت لیا

میزان بنک کرکٹ ٹورنامنٹ لاہور ریجن نے جیت لیا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آٹھواں سالانہ میزان بنک president cup کرکٹ ٹورنامنٹ جو کہ ڈرنگ کرکٹ سٹیڈیم بہاولپور میں کھیلا گیا جس میں پورے پاکستان سے میزان بنک کی سات ریجنل ٹیموں نے شرکت کی۔فائنل میں میزان بنک لاہور ریجن اور کراچی ریجن کا مقابلہ ہوا لاہور نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 5 اوورز میں 50 رنز بنائے جواب میں کراچی کی ٹیم مقررہ اوورز کے اختتام تک وقاص ارشاد کی بہترین باولنگ کی بدولت 38 رنز بنا پاء اسطرح لاہور ریجن نے یہ فائنل میچ 12 رنز سے جیت لیا فائنل میچ میں لاہور کے حسن منصور نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور مین آف دی فائنل قرار پائے۔مہمان خصوصی میزان بنک کے ایڈمن ہیڈ ریاض جوئیہ اور ریجنل مینجر اعجاز ندیم سے لاہور کے کپتان رضوان وکیل ٹرافی وصول کرتے ہوئے۔لاہور ریجن کی جیت کی خوشی میں جنرل مینجر میزان بنک انوار الحق اور جنرل مینجر میزان بنک سید سلمان احمد نے کھلاڑیوں کے لئے ٹریک سوٹس اور نقدکیش کا اعلان کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -