پاکستان کا سرحد کھول کر ایران سے خوردنی اشیاء اور تیل درآمد کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان نے ایران سے خوردنی اشیا اور تیل کی درآمد شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت داخلہ کے حکم نامے کے تحت سرحد ہفتے میں 3 روز کھلے گی۔ روزانہ 20 ٹرالرز پر مشتمل خوردنی اشیا اور400 پک اپ تیل درآمد کی جائے گی۔ لیویز حکام کے مطابق کھجوروں سے لدے 20 ٹریلرز ایران سے تفتان سرحد پہنچ گئے ہیں۔وزارت داخلہ کے حکم نامے کے تحت سرحد ہفتے میں 3روزکھلے گی، سرحد کھولنے کا مقصد سرحدی اضلاع کے لوگوں کی ضروریات پوری کرنا ہے۔ چاغی، واشک، پنجگور، تربت اور گوادر سے خوردنی اشیا کی درآمد ہوگی جبکہ روزانہ 20 ٹرالرز پر مشتمل خوردنی اشیا اور400 پک اپ تیل درآمد کیا جائیگا اور اس دوران تمام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی ہے۔
اشیاء درآمد