آن لائن آل پاکستان روپ سکیپنگ چمپئن شپ 5 مئی سے شروع ہو گی

آن لائن آل پاکستان روپ سکیپنگ چمپئن شپ 5 مئی سے شروع ہو گی

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے زیراہتمام آن لائن آل پاکستان روپ سکیپنگ چمپئن شپ 5 مئی سے کراچی میں شروع ہو گی۔پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایاکہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے چمپئن شپ میں چار کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے جن میں بوائز سنگلز اور ڈبلز، گرلز سنگلز اور ڈبلز شامل ہیں، چمپئن شپ 25 مئی تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑی اپنے ناموں کا اندراج آرگنائزنگ سیکرٹری شرق صدیقی کروا سکتے ہیں، چمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -