شعیب اختر عمر اکمل کی حمایت میں سامنے آگئے

شعیب اختر عمر اکمل کی حمایت میں سامنے آگئے

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)شعیب اختر عمر اکمل کی حمایت میں سامنے آگئے بتایاگیا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سپیڈ سٹار شعیب اختر مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کے حق میں سامنے آگئے۔ ریکارڈ ساز بولر نے عمر اکمل پر 3 سالہ پابندی کی مخالفت کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دراصل عمر اکمل پر غصہ نکالا ہے۔44 سالہ شعیب اختر نے کہا کہ تین سال کی پابندی بہت سخت سزا ہے۔سپیڈ سٹار پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی پر بھی برس پڑے۔شعیب اختر نے ماضی کے کیسز پر تبصرہ کیے بغیر کہا کہ تفضل رضوی تمام کھلاڑیوں کے کیسز الجھاتے ہیں، وہ ماضی میں مجھ سے بھی کیس ہار چکے ہیں۔ واضح رہے کہ 27 اپریل کو ڈسپلنری پینل کے چیئرمین جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان نے عمر اکمل پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر 3 سال کے لیے ہر طرز کی کرکٹ کھیلنے پر مکمل پابندی عائد کردی تھی۔عمر اکمل کے بھائی اور وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے پی سی بی کی اس سزا کو بہت زیادہ سخت قرار دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ تفصیلی فیصلہ آنے کے خلاف اپیل کریں گے

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -