حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کی یومیہ اجرت، تنخواہوں میں اضافہ کر دیا

  حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کی یومیہ اجرت، تنخواہوں میں اضافہ کر دیا

  

اسلام آباد(آئی این پی)یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کی ہڑتال کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں اور ملازمین کی یومیہ اجرت اور تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے تحت مستقل اورکنٹریکٹ ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 10فیصد جبکہ ڈیلی ویجرز کی یومیہ اجرت میں 240 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیلی ویجز ملازمین کی یومیہ اجرت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2019 سے ہوگا اور ملازمین کو مارچ 2020 تک کے بقایا جات اقساط میں ادا کیے جائیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انڈرمیٹرک اور میٹرک کی تعلیمی قابلیت والے ڈیلی ویجرز کی یومیہ اجرت ساڑھے پانچ سوروپے سے بڑھا کر675روپے جبکہ انٹرمیڈیٹ اور ڈرائیورز کی یومیہ 650روپیسے بڑھا کر780روپے مقرر کردی گئی ہے۔ گریجویشن اور ایم اے پاس ملازمین کی یومیہ اجرت میں 140روپے کا اضافہ کیا گیا اور ان کی یومیہ اجرت 700 روپے سے بڑھا کر 840 روپے کردی گئی ہے۔ایم بی اے، ایم پی اے، ایم کام اورایم ایس پاس ملازمین کی یومیہ اجرت میں 180روپے کا اضافہ کیا گیا اور ان کی یومیہ اجرت 900سے بڑھاکرایک ہزار80 روپے مقرر کی گئی ہے۔ایم فل، ایم ایس یا اس کے مساوی تعلیمی قابلیت والے ڈیلی ویجز ملازمین کی یومیہ اجرت میں 240 روپے کا اضافہ کیا گیا اور ان کی یومیہ اجرت 1200 روپے سے بڑھاکر 1440 روپے کردی گئی ہے۔

اجرت اضافہ

مزید :

صفحہ آخر -