کورونا وباء آئندہ ماہ خطرناک شکل اختیار کر جائیگی: پی ایم اے

کورونا وباء آئندہ ماہ خطرناک شکل اختیار کر جائیگی: پی ایم اے

  

ملتان(این این آئی) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے موثر نہ ہونے سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس سے آئندہ ماہ صورتحال خطرناک شکل اختیار کر جائیگی، حکومت طبی عملے کو حفاظتی کٹس کی فراہمی کیساتھ ایس او پیز پر عملدرآمد کرائے۔ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایم اے ملتان کے عہدیدروں نے کہا کہ پنجاب بھر میں پچھلے ایک ہفتہ سے کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ہمارے شعبہ صحت کے وسائل محدود ہیں جو مریضوں کی بہت بڑی تعداد کو علاج کی سہولیات دینے کی صلاحیت نہیں رکھتا، اسی لیے کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ڈاکٹروں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی ہے، جسے پورا کرنے کیلئے حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔پی ایم اے کے عہدیداروں نے کورونا وائرس سے جاں بحق ہونیوالے ڈاکٹروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور زیر علاج مریضوں کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

پی ایم اے

مزید :

صفحہ آخر -