اسلام آباد،سی ڈی اے ہسپتال کی ہیڈ نرس میں کروناکی تصدیق

  اسلام آباد،سی ڈی اے ہسپتال کی ہیڈ نرس میں کروناکی تصدیق

  

اسلام آباد(آئی این پی) پمز اور پولی کلینک کے بعد سی ڈی اے ہسپتال کا سٹاف بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گیا۔سی ڈی اے ہسپتال کی ہیڈ نرس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد سی ڈی اے ہسپتال میں کرونا کے کئی مشتبہ کیسز سامنے آگئے۔ہسپتال انتظامیہ نے سٹاف کے 25 افراد کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان سی ڈی اے کے مطابق ہیڈ نرس میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد اسے گھر میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ ہیڈ نرس کے ساتھ دیگر سٹاف کے ٹیسٹ لیے جارہے ہیں، ہسپتال کی ایمرجنسی سیل کرنے کے بعد سپرے کردیا گیا۔سی ڈی اے ہسپتال میں 6 روز قبل کرونا کی مریضہ لائی گئی تھی۔خاتون کو بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے چیک کیا گیا۔ وائرس کاشکار خاتون 2 روز ہسپتال میں زیر علاج رہی۔

سی ڈی اے ہسپتال

مزید :

صفحہ آخر -