سندھ میں یومیہ 10ہزار ٹیسٹ کیے جائیں، ایاز لطیف پلیجو

  سندھ میں یومیہ 10ہزار ٹیسٹ کیے جائیں، ایاز لطیف پلیجو

  

حیدرآباد(بیورورپورٹ)قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے یومیہ 10ہزار ٹیسٹوں کی ضرورت ہے۔ایک بیان میں ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس باقی صوبوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ 12 سال میں سندھ کے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے 11 سو ارب لوٹ لیے گئے، اب کرونا سے مقابلے کے لیے ڈاکٹرز اور اسپتالوں کو سامان کی ضرورت ہے۔سربراہ قومی عوامی تحریک نے مزید کہا کہ غریب لوگوں کو گھروں میں رکھنا ہے تو انہیں راشن دینا ہوگا۔

مزید :

صفحہ آخر -