میچ فکسنگ، کئی کھلاڑیوں کو ماضی میں بھی سزائیں ہو چکی

  میچ فکسنگ، کئی کھلاڑیوں کو ماضی میں بھی سزائیں ہو چکی

  

 لاہور(افضل افتخار)پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو تین سال کی پابندی کی سزا سنائی ہے یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب کسی پاکستانی کھلاڑی کو میچ فکسنگ پر سزا سنائی گئی ہوں اس سے قبل بھی کئی کھلاڑی ایسی حرکت کے مرتکب ہوچکے ہیں اور ان کو بھی بورڈ کی جانب سے سزائیں دی جاچکی ہیں میچ فکسنگ میں ماضی میں کھلاڑیوں کو سزا کے باوجود بھی دیگر کھلاڑی اس سے سبق نہیں سیکھتے اور یہ سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک کے کھلاڑی بھی میچ فکسنگ میں ملوث پائے جاتے ہیں اس سے قبل اگر پاکستانی کھلاڑیوں کی بات کی جائے تو 2010 میں نامور کھلاڑی محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف انگلینڈ کیخلاف میچ میں سپاٹ فکسنگ کے الزام میں دس سال تک کی سزا پاچکے ہیں ان تینوں کو جیل کی بھی ہوا کھانی پڑی تھی محمد عامر کو کم عمر ہونے اور معافی کی وجہ سے سزا ختم کردی گئی تھی جبکہ سلمان اور آصف پر یہ سزا برقرار ہے اسی طرح سے شرجیل خان اور ناصر جمشید بھی مرتکب ہوچکے ہیں مگر دوسری طر ف کئی کھلاڑی ایسے بھی ہیں جن کو سزا تو ہوئیں مگر ان کی کرکٹ میں ا س کے باوجود بھی واپسی کسی نہ کسی صورت میں ہوگئی جن میں شرجیل خان کانام بھی شامل ہے پاکستان میں اب تک اس حوالے سے کوئی قانون سازی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے کھلاڑی اس موقع کا فائدہ اٹھالیتے ہیں بہرحال اب دیکھنا یہ ہے کہ عمر اکمل کو جو سزا سنائی گئی ہے اس پر عملدرآمد ہوتا ہے کہ نہیں یہ ایک سوالیہ نشان ہے جس کا جواب اگلے چند روز میں ضرور سامنے آجائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -