فیصل آباد میں ایک ہی دن ڈکیتی، چوری، راہزنی کی 43وارداتیں
فیصل آباد(کرائم رپورٹر)فیصل آباد میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران بھی ڈکیتی‘راہزنی اور چوری کی 43وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں کے نامعلوم گروہ 8لاکھ روپے سے زائد نقدی‘1600یورو غیر ملکی کرنسی‘5تولے سے زائد طلائی زیورات‘7موٹر سائیکل‘ قیمتی مویشی‘دو درجن سے زائد موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم ڈاکوؤں نے عثمان سے دو لاکھ روپے‘زائدسے ایک لاکھ بیس ہزار روپے‘ نواز سے ایک لاکھ روپے‘ شہباز سے ایک لاکھ روپے‘شکیل کی فیملی سے نقدی‘ زیورات‘ موبائل‘ اقبال سے پچاس ہزار‘ دو تولے طلائی زیورات‘اشرف سے 28ہزار‘ موبائل‘ شاہد‘ طارق‘ عابد‘ محمد خاں‘ عرفان‘ اکرام‘ نبیل‘ شہلا‘یوسف غفار‘ معظم‘ منیر‘ فیضان سے لاکھوں روپے کی نقدی‘موبائل فونز‘اسماعیل‘ابرار اور اکرام الحق سے 42ہزار روپے موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں چھین کر فرار ہو گئے جبکہ نامعلوم چوروں کے گروہ عمر اور نواز کے گھرو سے نقدی‘قیمتی سامان‘عاصم کے گھر سے تین لاکھ روپے کی نقدی غیر ملکی کرنسی 1600یورو‘ نازیہ کی نقدی‘ کارڈ وغیرہ گل زمان اور طارق کے مویشی‘بلال‘ عرفان‘ وقاص‘ ابوبکر‘رشید‘ احمد‘ اظہر‘اسحاق‘نوید‘ فہد سہیل‘ یعقوب‘ زمان اورعمر کے موٹر سائیکلیں چوری کر کے چلتے بنے۔
وارداتیں