چھوٹے تاجروں کو کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے،شیخ حبیب

  چھوٹے تاجروں کو کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے،شیخ حبیب

  

کراچی(اکنامک رپورٹر)سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین شیخ حبیب کی زیر صدارت تاجروں کے ہنگامی اجلاس میں پورے کراچی سے مارکیٹوں کے عہدیداران کی بڑی تعداد میں شرکت۔ 10 رمضان تک چھوٹے تاجروں کو کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے۔ آن لائن کاروبار کھولنے کی اجازت پر وزیر اعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہیں مگر چوڑی، کاسمیٹکس، کپڑے، جوتے اور 95 فیصد اشیاء کا کام آن لائن نہیں ہوسکتا۔ ان کے بارے میں بھی کوئی واضح طریقہ ترتیب دینا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے چھوٹے تاجروں کو آسان شرائط پر قرض دینے کا وعدہ کیا گیا تھا جس پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوسکا۔ چھوٹے تاجروں کو اپنے ملازمین کو دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں، اس ماہ تنخواہ دینا ان کے بس سے باہر ہے، چھوٹے تاجر ابھی تک تو ہماری بات سن رہے ہیں مگر ایسا ہی رہا تو وہ ہمارے کنٹرول سے باہر ہوں گے۔ یہ لوگ سڑکوں پر نکل آئیں، حکومت کو واضح پالیسی اپنانی ہوگی۔ تاجروں کے ہمارے پاس فون آرہے ہیں وہ انتہائی مشکل میں ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ سے گزارش ہے کہ وہ کوئی ایسا اعلان کریں جس سے چھوٹے تاجروں کے چہرے پر خوشی آجائے، بنا این ٹی این والے تاجروں کو فوری طور پر 50 ہزار روپے امداد کے طور پر دیے جائیں تا کہ وہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر اپنے گھروں میں رہیں۔ آخر میں انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی کہ خدارا کوئی ایسا اعلان کریں جس سے ان کو یاد رکھا جائے، چھوٹا تاجر بہت پریشان ہے، جلد سے جلد فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -