سندھ ہیلتھ کیئر کمشن کی ٹیم کا مختلف ہسپتالوں کی OPDsکا دورہ

سندھ ہیلتھ کیئر کمشن کی ٹیم کا مختلف ہسپتالوں کی OPDsکا دورہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہیلتھ کئیر کمشن(ایس ایچ سی سی) کی ٹیم نے سپریم کورٹ آف پاکستان اور صوباء وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی ہدایت پر مختلف اسپتالوں کی او پی ڈیز کا معائنہ کیا اور درکار ایس او پیز کے مطابق مریضوں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انسداد شکایات ڈائریکٹوریٹ کی معائنہ کے ڈائریکٹر شکایات ڈاکٹر عامر حسین اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر لبنی رئیس پر مشتمل ٹیم نے بابر مارکیٹ کورنگی میں واقع ہیلتھ یونٹ کا دورہ کیا۔ معائنہ ٹیم نے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر سیف الرحمن سے ملاقات کی۔ ایس ایچ سی سی کی ٹیم نے فزیکل معائنہ کے بعد شاہ فصیل کالونی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے آفس کا دورہ کیا اور ڈی ایچ او ڈاکٹر علی اشعر اور ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر علی نزہت سے ملاقات کی۔ معائنہ ٹیم نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ گائیڈ لائن پر مشتمل سوفٹ ور ہارڈ کاپی فراہم کیں اور طبی عملے کی آن لائن ٹرینگ فراہم کرنے دعوت دی۔ ٹیم نے سعود آباد اسیکنڈری کیئر اسپتال ملیر کا دورہ بھی کیا۔ڈائریکٹوریٹ آف لائسنسگ اینڈ ایکریڈیشن کی معائنہ ٹیم نے سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی نمبر 5، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر، کڈنی سینٹر، سوشل سیکورٹی اسپتال لانڈھی، رورل ہیلتھ سینٹر گڑھی یاسین اینڈ اور شکار پور کیسات کلینکس اور لیب, آر بی یو ٹی سول اسپتال شکار پور میں قائم ائسولیشن وارڈز کا معائنہ، تعلقہ خان پور کے سات مراکز کا معائنہ، ایم ایس رورل ہیلتھ آف سینٹر خان پور سے ملاقات اور ضلع سکھر میں نجی اور سرکاری صحت کے مراکز کی او پی ڈی اور ائسولیشن وارڈ معائنہ بھی کیا۔ ایس ایچ سی سی کے ڈائریکٹر انسداد اتائیت اور ڈائریکٹر کلینیکل گورننس اینڈ ٹریننگ نے سانگھڑ اور شہداد پور میں ائسولیشن اور قرنطینہ کی سہولت کا جائزہ لیا۔ ٹیم نے مالیکیولر لیبارٹری شہداد پور انسٹیٹوٹ میڈیکل سائنسز کی لیب کورونا لیب میں تبدیل کرنے کے حوالے سے جائزہ لیا۔ ایس ایچ سی سی کی ٹیم نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ اوز شہداد پور اور حیدرآباد سے کورونا کے مریضوں کی صورتحال پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ٹیم نے کورونا سے بچاؤ، احتیاطی تدابیر، مریضوں کی دیکھ بھال اور طبی فضلے کو ٹھکانے لگانے پر زور دیا۔ انسداد اتائیت ڈائریکٹوریٹ نے 189لیب، کلیکشن پوائنٹس اور تشخیصی سینٹرز کا معائنہ کیا اور 09مزید کلینکس سیل کردئیے۔ سندھ بھر اب تک 3516کلینکس سیل کئے جاچکے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 69مزید مراکز کو تنبیہ نوٹسز جاری کئے گئے اور اب تک 1425کو وارننگ نوٹسز جاری کئے جاچکے ہیں۔ مزید برآں ڈائریکٹوریٹ آف کلینکل گورننس اینڈ ٹریننگ نے جنرل ڈاکٹر ز کورونا ایمرجنسی کے دوران کلینک کھولنے کیلئے گائیڈ لائن مرتب کرلی۔ڈائریکٹوریٹ نے اسپتالوں کیلئے کورونا سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی۔ جبکہ ڈائریکٹوریٹ نے ڈونگ اور ڈفنگ کے حوالے سے ڈاکومنٹس مرتب کرلئے

مزید :

صفحہ آخر -