سندھ حکومت کی مزید 153 فیکٹریوں کو کام کی اجازت

سندھ حکومت کی مزید 153 فیکٹریوں کو کام کی اجازت

  

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے مزید 153 فیکٹریوں کو کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔صوبائی حکومت نے جن شعبہ جات کی فیکٹریوں کو کام کی اجازت دی ہے ان میں گارمنٹس، ٹیکسٹائل، لیدر گارمنٹس کی فیکٹریاں شامل ہیں۔اجازت سندھ لیبر ڈپارٹمنٹ اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے تصدیق کے بعد دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق فیکٹریوں کو سماجی فاصلوں کے ایس او پیز پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق حالیہ اجازت کے بعد لاک ڈاون سے استثنا حاصل کرنے والی برآمدی صنعتوں کی تعداد 373 ہوچکی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -