قرآن مجیدترجمہ کو لازمی بنانا خیر کی طرف بہترین قدم ہے، علماء اہلحدیث

  قرآن مجیدترجمہ کو لازمی بنانا خیر کی طرف بہترین قدم ہے، علماء اہلحدیث

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت غربا اہلحدیث پاکستان کے امیر رئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولاناعبدالرحمن سلفی، مولاناپروفیسر حافظ محمد سلفی، علامہ ڈاکٹرعامرعبداللہ محمدی، مولانامفتی انس مدنی،حشمت اللہ صدیقی، مولانازاہدہاشمی الازہری، عمران احمد سلفی، مولاناصہیب شاہد،مولانامفتی عبدالوکیل ناصر، مولانافضل ربی، حافظ عبدالحنان بندہانی، قاضی عبدالسمیع، حافظ فصل سلفی مولانامفتی جاسم سلفی ودیگر علماورہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ پنجاب کی تمام یونیورسٹیوں وجامعات میں قرآن مجیدترجمہ کانفاذ خیر کی طرف بہترین قدم ہے امید ہے کہ پورے اخلاص اور نیک نیتی کے ساتھ عمل کیاجاے گا ایک آچھی اور کامیاب قوم ومعاشرہ بنانے کے لیے اللہ کی کتاب قرآن مجیدکے زریعہ ہی انقلابی تبدلیاں ممکن ہیں علماورھنماؤں نے صدرمملکت وزیرآعظم پاکستان اوردیگر صوبوں کے وزیراعلی، گورنرسے بھی سے امید کی کہ وہ بھی قرآن مجید ترجمہ کاسلسلہ اس رمضان کے مقدس مہینے میں ملک کی تمام یونیورسٹیوں سمیت تمام تعلیمی ادروں میں عملی نافذ کرکے ایک صحت مندقوم بنانے میں شریک ہوکر اللہ تعالی کی رحمت اور فضل حاصل کرسکتے ہی

مزید :

صفحہ آخر -