عیسٰی لیبارٹریز اور سی پی ایل سی کے تحت کورونا آگاہی سیشن

عیسٰی لیبارٹریز اور سی پی ایل سی کے تحت کورونا آگاہی سیشن

  

میرپورخاص(بیورورپورٹ) ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹریز اور سی پی ایل سی کے اشتراک سے کرونا آگاہی سیشن اور پولیس کے جوانوں کے لئے مفت اسکریننک و بلڈ ٹیسٹ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹریز اور سی پی ایل سی کے اشتراک سے مقامی میڈیکل کالج میں کرونا آگاہی سیشن اور مفت اسکریننگ و بلڈ ٹیسٹ کیمپ منعقد کیا گیا،آگاہی سیشن میں ڈی آئی جی میرپورخاص ذوالفقار لاڑک سمیت سی پی ایل سی چیف مراد سونی، سی ای او ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ اور میرپورخاص رینج کے پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی، آگاہی سیشن میں ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹریز کے سی ای او پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عباللہ نے کرونا وائرس سے بچاؤ اور سوشل ڈسٹینسنگ کی اہمیت کے حوالے سے لیکچر دیا، اس موقع پر ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹریز کی جانب سے سیشن میں شریک تمام پولیس افسران و اہلکاروں کی مفت کرونا اسکریننگ و مختلف بلڈ ٹیسٹ جس میں (ہیپاٹائٹس بی اینڈ سی، ایچ آئی وی، ہیموگلوبن، بلڈ گروپ، ملیریا، آر پی آر (سیپلس) کولسٹرول اور رینڈم گلوکوز) کئے گئے،جس کے بعد ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ذوالفقار لاڑک کی جانب سے ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹریز اور فرنٹ لائن فورس کے طور پر کام کرنے والے تمام ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اس موقع پر حال میں موجود تمام پولیس افسران و اہلکاروں نے ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کے سلیوٹ پیش کیا،بعد ازاں ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ذوالفقار علی لاڑک کی جانب سے سی پی ایل سی چیف مراد سونی، سی ای او ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹریز ڈاکٹر فرحان عیسی عبداللہ، ڈاکٹر سکندر علی شیخ، آغا ہمایوں درانی، فیصل مراد، سہیل جاپان والا اور ڈاکٹر نگہت کو روایتی تحائف تقسیم کئے، جبکہ ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹریز کی جانب سے فرحان عیسی نے ڈی آئی جی میرپورخاص ذوالفقار لاڑک کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔

مزید :

صفحہ آخر -