بحریہ ٹاؤن کراچی کی ایک بار پھرہارٹی کلچر ل سوسائٹی فلاور شو میں کامیابی

  بحریہ ٹاؤن کراچی کی ایک بار پھرہارٹی کلچر ل سوسائٹی فلاور شو میں کامیابی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(خصوصی رپورٹ)بحریہ ٹاؤن کراچی کی خوبصورت لینڈ اسکیپنگ اور پارکس ہمیشہ ہی عوام کی توجہ کا باعث رہیں ہیں۔ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ہورٹی کلچر ل سوسائٹی آف پاکستان کی جانب سے منعقد کردہ انھترویں (69th) پاکستان اینول فلاور شو 2020میں بحریہ ٹاؤن کراچی نے سترہ(17) مختلف کیٹیگریز میں کامیابی حاصل کی۔گزشتہ دو سالوں میں بحریہ ٹاؤن کراچی بلترتیب پانچ اور تیرہ مختلف کیٹیگریز میں شاندار کامیابی حاصل کر چکا ہے۔ سترہ (17) مختلف کیٹیگریز میں بحریہ ٹاؤن کراچی نے نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔ ان کیٹیگریز میں چھوٹے،درمیانے اور بڑے سائز کے پارکس میں اینشنٹ پارک، کارنیول، بحریہ ٹاؤن کراچی کے داخلی پارک نے بلترتیب پہلی پوزیشنز حاصل کیں۔ دوسری کٹیگریز جیسے بہترین گالف کلب گارڈن، بہترین ہاسپٹل گارڈن، بہترین راؤنڈ اباوٹ، بہترین آفس گارڈن، بہترین مسجد گارڈن، بہترین لارج اور ایکسٹرا لارج پارکس، تھیم گارڈن وغیرہ میں ریحان ہلز گالف کورس اینڈ کلب ہاؤز، بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہاسپٹل، ہیڈ آفس، کیمپ آفس، مسجدِ عاشق، بحریہ ایڈونچر لینڈ تھیم پارک، ڈینزو، جناح ایونیو، توحید اسکوئر نے دوسری جبکہ مسجدِ سرور، علی بلاک پارک، پیراڈائز گیٹ، ایونیو ون، اور ملک اسکوئر نے تیسری پوزیشنز حاصل کیں۔ بحریہ ٹاؤن کراچی میں قائم نرسری بھی اپنی مثال آپ ہے۔ وسیع رقبے پر بنائی جانے والی یہ نرسری نہ صرف بحریہ ٹاؤن کراچی کے پارکس اور باغات کیلئے درخت، موسمی پھو ل اور پودے فراہم کرتی ہے بلکہ پودوں کی افزائش اور نشو نما کی سہولیات سے بھی لیس ہے۔اِس موقع پرہورٹی کلچر ل سوسائٹی آف پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے جی ایم ہورٹی کلچرڈپارٹمنٹ بحریہ ٹاؤن کراچی عائشہ وقار کا کہناتھا کہ "بحریہ ٹاؤن کراچی کی ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ جہاں بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں کو دنیا کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں وہیں انکو ایسا ماحول بھی مہیاء کیا جائے جو انکو ہر دم ایک سکون اور تازگی کا احساس دے۔" یہاں یہ بات قابلِ تحسین ہے کہ بحریہ ٹاؤن کراچی نے ماحول کی خوبصورتی کیلئے لئے جانے والے تمام اقدامات، وصائل کے ذمہ دارانہ استعمال کے ساتھ ممکن بنائے ہیں۔ پارکس اور باغات کی پانی کی ضرورت کو جدید سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعے پورا کیاجاتا ہے اور ساتھ ہی رین ہارویسٹڈواٹر (rain harvested water) یعنی بارش کے پانی کو جمع کرکے بھی استعمال میں لایا جا رہا ہے۔ یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان کو درپیش مہولیاتی آلودگی جیسے مسلئے سے نمٹنے کی کوشش میں بحریہ ٹاؤن "think globally act locally" کے اصول پر سختی کے ساتھ عمل پیرا ہے اور اسی لئے گزشتہ سال گرین ڈرائیو مہم کے تحت کثیر الاتعداد پارکس اور گرین بیلٹس کے علاوہ ایک لاکھ بیس ہزار(120,000) درخت بھی لگا چکا ہے۔
بحریہ ٹاؤن

مزید :

صفحہ آخر -