شبلی فراز نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    شبلی فراز نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، ان سے قبل فردوس عاشق اعوان معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے پر حکومتی ترجمان کے فرائض سر انجام دے رہی تھیں۔حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت عارف علوی نے شبلی فراز سے حلف لیا۔ اس موقع پر وفاقی کابینہ کے اراکین اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔ شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا قلمدان سونپا گیا ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے شبلی فراز کو وفاقی وزیراطلاعات اورعاصم باجوہ کومعاون خصوصی بننے پرمبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات میں نئی ٹیم کی آمد سے حکومتی بیانیہ موثراندازمیں آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے عہدے سنبھالنے کے بعد انتہائی اہم ملاقات کی ہے۔وزیراعظم نے دونوں رہنماؤں کو اپنے اپنے عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں میں کورونا وائرس کی صورتحال اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عہدے کا حلف

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ میری ترجیح میڈیا اور حکومت کے درمیان پْل کا کردار ادا کرنا ہوگی۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ میں تمام اپوزیشن لیڈران، تجزیہ کار، کالم نگار، اینکرز، اور میڈیا کے دوستوں کا بے حد شکرگزار ہوں جنہوں نے وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپے جانے پر اپنے پیغامات اور دعاؤں سے نوازا۔ انہوں نے کہاکہ میری ترجیح میڈیا اور حکومت کے درمیان پْل کا کردار ادا کرنا ہوگی۔

شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -