ٹوئٹر نے لاکھوں اکاؤنٹس بند کردیے
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)سماجی رابطوں کی مقبول مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے ٹوئٹر ایس ایم ایس سروس بند رکھتے ہوئے خاموشی سے لاکھوں اکاؤنٹس بند کردیے۔ٹوئٹر کمپنی نے اپنے ٹوئٹر سپورٹ پیج سے گزشتہ برس ستمبر میں اعلان کیا تھا کہ صرف چند مقامات کے علاوہ پوری دنیا میں ٹوئٹر ایس ایم ایس سروس یعنی موبائل پیغامات سے ٹوئٹ کرنا بند کردیے گئے ہیں۔اسی ضمن میں ٹوئٹر نے گزشتہ روز یعنی 6 ماہ بعد ایک اور ٹوئٹ شیئرکی جس میں بتایا گیا کہ صارفین کے اکاؤنٹس کی حفاظت کے لییاس عمل کو ہم جاری رکھنا چاہتے ہیں۔کمپنی کے مطابق یہ دیکھا گیا ہے کہ ایس ایم ایس کے ذریعے ٹوئٹر اکاؤنٹس پرحملہ ہونے کا خطرہ ہے یہی وجہ ہے کہ ٹوئٹر شیئر ایس ایم ایس سروس پر پابندی برقرار رکھی ہے۔اگرچہ ٹوئٹر ایس ایم ایس سروس بند کردی گئی ہے لیکن اس دوران صارفین کو اہم پیغامات جیسے اکاؤنٹ لاگ ان اور انہیں مینیج کرنے والے پیغامات تک رسائی ہوگی۔
ٹوئٹر