ملک میں 5 لاکھ حفاظتی کٹس کا انتظام کر چکے،این ڈی ایم اے
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ جون کے آخر تک 700 وینٹی لیٹرز پاکستان پہنچیں گے۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ملک میں لیبارٹریز کی تعداد بھی آٹھ سے بڑھ کر 58 ہو گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پانچ لاکھ حفاظتی کٹس کا انتظام کر چکے ہیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ کچھ عرصے تک این 95 ماسک بنانا شروع کردیں گے۔
این ڈی ایم اے