عالمی مذہبی آزادی کمیشن نے بھارت کو اقلیتوں کیلئے خطرناک ترین ملک قرار دیدیا

    عالمی مذہبی آزادی کمیشن نے بھارت کو اقلیتوں کیلئے خطرناک ترین ملک قرار ...

  

واشنگٹن(این این آئی)مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن نے سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں بھارت کو پہلی مرتبہ اقلیتوں کیلئے خطرناک ملک قرار دے دیا گیا،بھارت سی پی سی ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ امریکی کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق 2019 کی رپورٹ میں بھارت مذہبی آزادی کے نقشے میں تیزی سے نیچے آیا۔ سالانہ رپورٹ میں متنازعہ بھارتی شہریت بل پر امریکی کمیشن نے شدید تنقید کی اور کہاکہ 2019 میں بھارت میں اقلیتوں پر حملوں میں اضافہ ہوا۔ امریکی کمیشن نے بابری مسجد سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے،مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کر نے پر شدید تنقید کی۔رپورٹ میں پاکستان میں متعدد مثبت پیشرفتوں کا اعتراف کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں کرتار پور راہداری کھولنا، پاکستان کا پہلی سکھ یونیورسٹی کھولنا، ہندو مندر کو دوبارہ کھولنا، آسیہ بی بی کو بری کردیا گیا اور ایک توہین رسالت کے الزامات پر سپریم کورٹ کے ذریعہ کچھ دوسرے، اور مذہبی اقلیتوں کے خلاف امتیازی مواد کے ساتھ تعلیمی مواد پر نظر ثانی کے پاکستانی حکومتی اقدامات کی تعریف کی گئی۔

بھارت خطرناک ملک

مزید :

صفحہ اول -