وزیراعلٰی عثمان بزدار کا گراں فروشوں کیخلاف تفریق کریک ڈاؤن کا حکم

وزیراعلٰی عثمان بزدار کا گراں فروشوں کیخلاف تفریق کریک ڈاؤن کا حکم

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے صوبہ بھر میں ذخیرہ اندوزوں اورگراں فروشوں کیخلاف بلاتفریق کریک ڈاؤن سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کابینہ کمیٹی پرائس کنٹرول کو ہدایات دی ہیں کہ صوبائی کابینہ کمیٹی پرائس کنٹرول اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائے،عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاء ضروریہ کی دستیابی میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اعلی سطحی اجلاس میں کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے انتظامی افسران کو منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو مانیٹر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اینٹی ہورڈنگ آرڈیننس 2020 کے تحت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لیا جائے کیونکہ بابرکت مہینے میں ذخیرہ اندوزی اورناجائز منافع خوری کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں اس لئے عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے ذخیرہ اندوز مافیا کی سرکوبی ضروری ہے۔وزیراعلیٰ آفس میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ خصوصی اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت منعقد ہوا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بریفنگ کے دوران بعض ترقیاتی منصوبوں کی تصویریں دکھا کر متعلقہ حکام کو لاجواب کردیا اور بعض منصوبوں کے ناقص معیار شدید اظہار برہمی کیا اور متعلقہ حکام سے بازپرس بھی کی۔وزیراعلیٰ نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو موقع پر جا کر تحقیقات کاحکم دیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنائی جائے،کرپشن کے بارے میں زیروٹالرنس کی پالیسی پر عمل کریں گے،جو افسر کام کرے گا اسے انعا م بھی دیں گے اورکام نہ کرنے والا بالکل برداشت نہیں جبکہ تساہل، کوتاہی اور کرپشن قطعاً برداشت نہیں کروں گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور ہائی کورٹ بارکے عہدے داروں اور وکلاء کے وفد کو صوبہ بھر میں کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث مالی دشواریوں کا سامنا کرنے والے وکلاء کیلئے 10کروڑ روپے امدادی رقم کا چیک دے دیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بار ایسوسی ایشن کے ذریعے صوبہ بھر میں مالی دشواریوں کا سامنا کرنے والے وکلاء کو مالی امداد دی جائے گی۔ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کاوشوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ کڑے وقت میں وکلاء برادری کی مدد کا جذبہ خوش آئند ہے۔ملاقات میں صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل، صدرلاہور ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن طاہر نصر اللہ وڑائچ اور نائب صدر پنجاب بار کونسل لالہ محمد اکرم خاکسار، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل مہر فیاض،عمیر خان نیازی،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل انیس ہاشمی بھی موجود تھے۔بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں سرکار بابا عرفانی ؒ سندرشریف کے سجادہ نشین پیر سید محمد حبیب عرفانی نے ملاقات کی،ملاقات میں رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب اور دیگر زعما بھی شریک تھے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کورونا سے بچاؤ کیلئے اقدامات پر عملدرآمدکے سلسلے میں علماء و مشائخ کا تعاون قابل ستائش ہے۔ رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے اس موقع پر کہاکہ کوروناسے بچاؤ کیلئے صوبہ پنجاب نے موثر اقدامات کر کے سبقت لی اور کوروناکو بے محابا پھیلنے سے بچا لیا- پیر سید محمد حبیب عرفانی سجادہ نشین سندر شریف نے کہاکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاعوامی خدمت کا جذبہ ہر لحاظ سے قابل تحسین ہے۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ٹیلی فون پررابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خیریت دریافت کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔

سردار عث

مزید :

صفحہ اول -