ہمیں چین سے واپس لایا جائے، پاکستانی طلباء کی پھر آہ و بکا

      ہمیں چین سے واپس لایا جائے، پاکستانی طلباء کی پھر آہ و بکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(این این آئی)کورونا وائرس کے پیش نظر چین میں پھنسے پاکستانی طلبا نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ان کو جلد از جلد وطن واپس لایا جائے۔رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر حسین عابد نامی ایک پاکستانی طالب علم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ دو دوست بھی ہیں، جو چین میں پھنس گئے ہیں اور وطن واپس آنے کے منتظر ہیں۔ایک طالب علم نے کہا کہ اِس وقت ہم چین کے شہر ہنگجو کی جیانگ یونیورسٹی میں ہیں، جہاں سے ہم رواں سال 30مارچ کو گریجویٹ ہوچکے تھے۔ ہمارا ویزا 30اپریل 2020کو ختم ہوجائے گا جس کے بعد ہم چین میں مزید قیام نہیں کرسکیں گے۔ ہماری طرح اور بھی بہت سے پاکستانی طلبا چین کے دیگر شہروں میں موجود ہیں، جن میں سے کچھ گریجویٹ ہوچکے ہیں جبکہ کچھ طلبا ابھی پڑھ رہے ہیں لیکن وہ بھی پاکستان واپس جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبا کے علاوہ یہاں بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو کاروباری سرگرمیوں کی وجہ سے آئے تھے، ان میں سے کچھ لوگوں کے ویزا ختم ہوچکے ہیں جبکہ کچھ کے ویزا ختم ہونے والے ہیں۔
پاکستانی طلباء

مزید :

صفحہ اول -