تھرپارکر سے رکن صوبائی اسمبلی رانا ہمیر سنگھ بھی کورونا وائرس کا شکار

  تھرپارکر سے رکن صوبائی اسمبلی رانا ہمیر سنگھ بھی کورونا وائرس کا شکار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم نے بتایا ہے کہ تھرپارکر سے خصوصی نشست پر منتخب پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رانا ہمیر سنگھ کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔رانا ہمیر سنگھ نے گزشتہ دنوں کراچی سے جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالرشید کے ہمراہ مٹھی میں ایک تقریب میں شرکت کی تھی۔ ایم پی اے عبدالرشید میں کورونا کی تصدیق کے بعد جن افراد کے ٹیسٹ لیے گئے، اِن میں رانا ہمیر سنگھ بھی شامل تھے جن کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔دوسری جانب رانا ہمیر سنگھ کے ترجمان نے بتایا کہ رپورٹ درست نہیں ہے لہٰذا ان کا ٹیسٹ دوبارہ کرایا جائے گا۔

رانا ہمیر سنگھ

مزید :

صفحہ اول -