کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، شہری زخمی

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، شہری زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہجیرہ(ْآن لائن)سیز فائرلائن درہ شیرخان سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا۔ بہک درہ شیرخان کا رہائشی نصیر احمد اپنے گھر میں موجود تھا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ کی زد میں آگیا۔ اطلاعات کے مطابق زخمی شہری کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوٹلی ہسپتال میں ریفرکردیاگیا۔ زخمی شہری کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔دونوں ممالک میں لاک ڈاؤن کے دوران بھارت کی جانب سے مسلسل کشیدگی بڑھائی جا رہی ہے۔ آئے روز کسی نہ کسی سیکٹر میں گولہ باری اورفائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
شہری زخمی

مزید :

صفحہ اول -