ترسیلات زر پر ٹیکس چھوٹ،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے پیکیج تیار

ترسیلات زر پر ٹیکس چھوٹ،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے پیکیج تیار

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے تاریخی پیکج کی تیاری شروع کردی ہے،آئندہ مالی سال ترسیلات زر بھیجنے والوں کیلئے مراعاتی پیکج دیا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے موجوہ حالات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تاریخی پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ستمبر 2020 میں نیشنل ترسیلات لائیلٹی پروگرام متعارف کرایا جائے گا۔ نیشنل ترسیلات لائیلٹی پروگرام بینکوں کے اشتراک سے لانچ کیا جائے گا۔وزارت خزانہ کے مطابق یکم جولائی 2020 سے ترسیلات پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم ہوجائے گا اور یہ فیصلہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترسیلات زر بڑھانے کیلئے کیا گیاہے۔ دوسری جانب ایف بی آر نے ودہولڈنگ ٹیکس چھوٹ پر کام شروع کر دیا ہے، آئندہ مالی سال بجٹ میں فنانس بل میں ترمیم کی جائے گی۔

پیکج تیار

مزید :

صفحہ اول -