حکومت کا کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کومرحلہ وار متحرک کرنے کا فیصلہ

  حکومت کا کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کومرحلہ وار متحرک کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاکہ سیالکوٹ سے ٹائیگر فورس کو میدان میں اتارنے کی شروعات کر رہے ہیں اس کے بعد مرحلہ وار ٹائیگر فورس کو ملک بھر میں متحرک کیا جائیگا۔سیالکوٹ میں 20 ہزار نوجوانوں کو عوامی خدمت کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔نوجوانوں کو مساجد،ہسپتالوں سمیت اہم مقامات پر عوامی خدمت کا موقع دیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ سیاسی وابستگی سے بالا تر عوامی نمائندے ٹائیگر فورس کی قیادت کریں گے۔

عثمان ڈار

مزید :

صفحہ اول -