6ماہ میں بجلی کے ریونیو کی وصولی 300ارب روپے سے بڑھ گئی

6ماہ میں بجلی کے ریونیو کی وصولی 300ارب روپے سے بڑھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) رواں سال کے دوران بجلی کے شعبے کے ریونیو میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اکتوبر 2018ء سے مارچ 2020ء ریونیو کی وصولی 300 ارب روپے سے بڑھ گئی ہے۔ پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق لائن لاسز میں کمی اور واجبات کی وصولی بہتر بنانے کے لئے تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیاں مؤثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے جس سے اکتوبر 2018ء سے دسمبر 2019ء کے دوران بجلی کے شعبے کی کارکردگی میں بہتری سے 97 ارب روپے، واجبات کی وصولی بہتر بنانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے 78 ارب روپے زیادہ جمع ہوئے ہیں جبکہ 19 ارب روپے لائن لاسز میں بھی کمی آئی ہے جبکہ دسمبر 2019ء سے مارچ 2020ء تک کے عرصہ میں بھی واجبات کی وصولی میں بہتری، لائن لاسز میں کمی اور بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے اہداف کے حصول میں بہتری ہوئی ہے۔

مزید :

کامرس -