ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی

  

ٹوکیو (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ کورونا لاک ڈاؤن کے باعث پیداواری سرگرمیاں معطل ہونے سے ربڑ کی طلب میں کمی ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اکتوبر کے لیے سودے 151.5 ین (1.41 ڈالر) فی کلوگرام پر مستحکم رہے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 55 یوان گر کر 9935 یوان (1403 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔

سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کے لیے سودے 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 109.2 امریکی سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔

مزید :

کامرس -