ناقص حکمت عملی‘تاجر برادری سخت مشکلات کا شکار‘ امتیاز حسین

ناقص حکمت عملی‘تاجر برادری سخت مشکلات کا شکار‘ امتیاز حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر)امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے سینئر نائب صدر شیخ امتیاز حسین نے کہاہے کہ حکومت کی ناقص حکمت عملی سے عوام اورتاجر برادری سخت مشکلات کا شکار ہے انہوں نے کہاکہ تاجر جب کاروبارکھولتے ہیں تو پولیس ان سے اجازت نامہ طلب کرتی ہے اور مختلف طریقوں سے پریشان کر تی ہے جسکی وجہ سے تاجر برادری سخت پریشان ہے حکومت آن لائن کاروبار کے لئے مزید آسانی پیدا کرے کیونکہ دکانوں اوراور گوداموں میں رکھا ہوا مال آن لائن فروخت کرنے کے لئے بھی دکان یا گودام کا دروازہ تو کھولنا پڑے گا اور ٹرکس یا کنٹینرپر لوڈکرناہوگا شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ آن لائن کاروبار کرنے والے تاجرصرف پانچ فیصد ہیں باقی تاجر کیا کریں؟ چونکہ فوری طور پر ہر کاروبار آن لائن نہیں ہو سکتا اس کے لئے وقت درکار ہ ہوگا انہوں نے کہا کہ دبئی،چین،اسپین اور دیگر کئی ممالک میں لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا ہے اور معمولات زندگی بھی بحال ہو گئی ہے شیخ امتیاز حسین نے صوبائی حکومت کو تجویز دیتے ہوئے کہاکہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن میں کو سختی کرنا چاہتی ہے تو ضرور کرے ورنہ سال کے اختتام تک عوام میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے امکانات جاری رہ سکتے ہیں۔

نہوں نے کہاکہ ڈاکٹر صاحبان اور دیگر طبی ماہرین بھی سخت لاک ڈاؤن کا مشورہ دے رہے ہیں کہ لاک ڈاؤن پر مکمل طور پر سختی سے عملدرآمد کرانا چاہئے شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ اگر حکومت کو معیشت میں بہتری لانی ہے تو ایسی ایس او پیز بنانی ہوں گی جو تاجر برادری اور صنعتکاروں کے ساتھ ساتھ عوام کے لئے بھی قابل قبول ہوچونکہ ایسی پالیسی کا کیا فائدہ جس پر عمل درآمد کرانا ہی ناممکن ہو یا اسے عوام اپنے خلاف سمجھیں انہوں نے کہاکہ کیونکہ بہت سے تاجر نہ تو اسمارٹ فون کا استعمال جانتے ہیں اور نہ ہی وہ آئی ٹی کی تعلیم سے واقفیت رکھتے ہیں چونکہ برسوں سے ریٹیلرزاور ہول سیلرز کی اکثریت روایتی طریقوں کے مطابق مینول طریقے سے کاروبار کرتی چلی آرہی ہے شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ پاکستان کی70فیصدآبادی گاؤں گوٹھوں میں رہتی ہے جو وہاں رائج طور طریقوں کے مطابق ہی کاروبار کرتی ہے کیونکہ پاکستان میں تعلیمی کامعیار صرف دو فیصد ہے جسے ہم25%کہتے ہیں جبکہ اکثر تاجرچیک لکھنا اورATMسے کیش نکالنا بھی نہیں جانتے وہ آن لائن کاروبار کیسے کر یں گے انہوں نے کہاکہ اگر حکومت چاہتی ہے کہ تاجر آن لائن کاروبار کر یں تو پہلے انہیں آن لائن کاروبار کرنے کے جدید طریقوں سے روشناس کرایا جائے کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے تاجر برادری سمیت ہرآدمی اپنے گھر وں میں محدود ہے۔
٭٭٭٭٭

مزید :

کامرس -