بینک اسلامی عہد صکوک کی شاندار کامیابی

  بینک اسلامی عہد صکوک کی شاندار کامیابی

  

لاہور(پ ر)بینک اسلامی کے عہد صکوک کی ابتدائی عوامی پیشکش کا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔ جاری COVID-19 وباء کے باوجود ادارہ جاتی اور ریٹیل سرمایہ کاروں دونوں کی جانب سے 127 درخواستوں کے ذریعے 300 ملین روپے کے آئی پی او کے لئے 320.6 ملین روپے کی سبسکرپشن کے ساتھ نمایاں دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا جس میں 1.07 گنا اوور سبسکرپشن شامل ہے۔ یہاں اس بات کا ذکر کرنا ضروری ہے کہ بینک اسلامی عہد صکوک اپنی نوعیت کا پہلا درج شدہ (لسٹڈ) ایڈیشنل ٹیئر 1 مضاربہ صکوک ہے۔ بینک اسلامی کے ساتھ ساتھ اسلامک بینکینگ میں سرمایہ کاروں نے بالخصوص اس غیر یقینی صورتحال کے دوران جو اعتماد ظاہر کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ صکوک کا کل اجراء 2 بلین روپے ہے جسے 199 بڑے اور متنوع سرمایہ کاروں نے سبسکرائب کیا پاکستان میں درج شدہ (لسٹڈ) اسلامک صکوک مارکیٹ کی تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ میں مدد ملے گی۔ آن لائن سبسکرپشن چینلز سے اس ابتدائی عوامی پیشکش میں ایک قابل ذکر رجحان دیکھا گیا 80 فیصد سے زائد درخواستیں (یعنی کہ 105 درخواستیں) سی ڈی سی اور ایک کمرشل بینک کے ای آئی پی او کے پلیٹ فارم کے ذریعے وصول ہوئیں۔ یہ نہ صرف بینک اسلامی عہد صکوک بلکہ مجموعی کیپیٹل مارکیٹ کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے کیونکہ اس نے آنے والی درج شدہ (لسٹڈ) صکوک دستاویزات/تمسکات کیلئے ایک مثال قائم کر دی ہے۔

لاہور(پ ر)یسے وقت میں جبکہ دنیا بھر میں لوگ ایک دوسرے سے سماجی دوریاختیار کیے ہوئے ہیں،ٹو ٹاک۔ فوری میسجنگ کا مقبول ایپ،جسے دنیا میں لاکھوں افراد باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں،اس سال رمضان کی خوشیاں منانے کے لیے صارفین کو نئے نئے طریقے پیش کر رہا ہے۔"ٹو ٹاک رمضان ورچوئل گیدرنگ کمپین" لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ عالمی وباCOVID-19 کے دوران خود کو محفوظ رکھتے ہوئے تفریح میں حصہ لیں۔اس کمپین میں جو 23 مئی تک جاری رہے گی ٹو ٹاک کے تمام صارفین کو اِن ایپ سیزنل مقابلوں تک رسائی حاصل ہو گی اور ماہ رمضان میں باتوں سے لطف اندوز ہونے کے علاوہ زبردست انعامات جیتنے کا بھی موقع ملے گا۔تمام ٹو ٹاک صارفین4 مئی سے شروع ہونے والے Best Ramadan Recipe Contest اور14 مئی سے شروع ہونے والے بیسٹ رمضان ڈش contest میں حصہ لے سکتے ہیں۔پہلا مقابلہ ٹو ٹاک صارفین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ اپنی پسندیدہ رمضان ریسیپی بناتے ہوئے ویڈیو پیش کریں۔دوسرے مقابلے کے لیے صارفین رمضان کے اپنے بہترین کھانوں کی تصاویر اور ان سے وابستہ کہانیاں پیش کر سکتے ہیں۔دونوں مقابلوں کے لیے ایک ہی فارمیٹ ہو گا،جس میں شامل ہونے والوں کے نام ٹو ٹاک کمپٹیشن پیج پر شائع ہوں گے،جہاں صارفین اپنی پسند کے مطابق ووٹ دے سکتے ہیں۔مقابلے کے اختتام پر ان پانچ انٹریز کا اعلان کیا جائے گا جنھیں سب سے زیادہ ووٹ ملے ہوں گے اور ان کے لیے جدید ترین ہواوےP40 اسمارٹ فون، ہواوے واچGT2 اور ہواوے فری بڈز وائرلیس ائر بڈز جیسی ہواوے کی مقبول کنزیومر الیکٹرانکس جیتنے کا امکان ہو گا۔

مزید :

کامرس -