ایس ایم ایز کی سہولت کیلئے ہم قدم پروگرام کا اجراء کر دیا،دراز

ایس ایم ایز کی سہولت کیلئے ہم قدم پروگرام کا اجراء کر دیا،دراز

  

لاہور(پ ر)صوبہ میں کاروباروں اور ریٹیل ایسوسی ایشنوں پر عائد پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے حکومت سندھ نے 24 اپریل کو انہیں آن لائن کام کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا۔ تاہم ڈیجیٹل آپریشنز کی طرف منتقلی سے ایسے کاروباروں کو لاجسٹکس اور تکنیکی مہارت کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جنہیں ای کامرس کے علم تک رسائی کے فقدان کا بھی سامنا ہو سکتا ہے۔ معاشی بدحالی اور غیر یقینی کی صورتحال کے دوران چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی مدد کے حوالے سے دراز نے 4.5 کروڑ روپے کی سبسڈی کے ساتھ ہم قدم پروگرام کا آغاز کیا ہے اور ملک بھر کے کاروباروں کو پلیٹ فارم پر ون آن ون سپورٹ اور مفت کاروباری مشاورت کے ساتھ اپنی شاپس کے قیام کی دعوت دے رہا ہے۔ آن لائن آپریشنز کی جانب منتقلی میں سہولت کے حوالے سے دراز کاروباروں کو دراز یونیورسٹی کے ذریعے ای کامرس آپریشنز کے بارے میں تعلیم اور تربیت کے لئے مفت رسائی بھی فراہم کر رہا ہے۔ دراز کا مشن ہے کہ ڈیجیٹل دور میں کاروبار کے لئے ہر ایک کو آسانی ہو اور اور پلیٹ فارم کی توجہ تعلیم پر مرکوز ہو تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ سیلرز اپنے ڈیجیٹل منصوبوں کو بہتر بنانے کے قابل ہو گئے ہیں۔ حال ہی میں دراز یونیورسٹی نے سیلرز کو آن لائن فروخت کا فن سکھانے کے لئے KSBL کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے ایک مائیکرو ایم بی اے پروگرام ترتیب دیا ہے۔ نیا پروگرام تیز ترین سائن اپ پروسیس پیش کرتا ہے جو کاروباروں کو اس قابل بنائے گا۔

کہ وہ پلیٹ فارم پر دو روز کے اندر فروخت کا آغاز کر سکیں۔ مزید برآں دراز مئی اور جون کے مہینوں کے لئے ان سیلرز سے کسی بھی قسم کا کمیشن وصول نہیں کرے گا۔ سیلرز کو اپنی دراز شاپس پر وزیٹرز کی تعداد میں اضافہ کے لئے فری مارکیٹنگ پروموشنز کے ساتھ ساتھ اپنے ڈیجیٹل منصوبوں کو بہتر بنانے میں مدد کے لئے مفت اینلائٹک ٹولز تک رسائی بھی حاصل ہوگی۔ مزید برآں ان کے لئے رعایتی نرخوں پر پیکنگ مواد بھی دستیاب ہوگا۔ دراز کے منیجنگ ڈائریکٹر احسن سایا نے کہا کہ اس عرصہ کے دوران ہم اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے معیشت میں حصہ ڈالنے اور کاروباروں و ذریعہ معاش کی مدد کیلئے پرعزم ہیں۔ ای کامرس کے ایک بڑے ادارے کی حیثیت سے اپنے سیلرز اور ملک کے لئے ہم پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور ہم قدم جیسے پروگراموں کے ذریعے ہم اپنے تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم ایک ساتھ کھڑے ہو کر اس مشکل وقت میں مضبوطی سے ابھر سکتے ہیں۔ دراز کو یقین ہے کہ ہم قدم پروگرام ہزاروں ایس ایم ایز کو بڑھتی ہوئی ای کامرس سرگرمی سے فائدہ اٹھانے اور ملک بھر میں دراز کے لاکھوں صارفین تک پہنچانے میں مدد فراہم کرے گا۔ دراز تمام کاروباروں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے جو کمپنی تک پہنچنے کے لئے درج ذیل فارمیٹ میں آن لائن تبدیلی کی خواہش رکھتے ہیں۔ آن لائن فروخت کا آغاز کرنے کے لئے "Daraz" space "Name" to 7575۔ اس کے علاوہ وہ پلیٹ فارم پر سیلر سائن اپ پیج پر رجسٹر بھی کر سکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -