رمضان المبارک میں دکھی اور مجبور لوگوں کی مدد ایمانی و اخلاقی فریضہ ہے

رمضان المبارک میں دکھی اور مجبور لوگوں کی مدد ایمانی و اخلاقی فریضہ ہے

  

لاہور(سٹی رپورٹر)آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسویسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی عبادات کے ساتھ ساتھ دکھی اور مجبور انسانیت کی دلجوئی اور مدد بھی ایمانی اور اخلاقی طور پر فرض ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سحری وافطاری کے دوران کئی سفید پوش گھرانے بھرم قائم رکھنے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہوں گے۔ ایسے مستحق و نادار افراد اور خاندانوں کی مدد اور دلجوئی کرنا اللہ کے نزدیک انتہائی محبوب اور پسندیدہ عمل ہے۔

رمضان المبارک میں عبادات کے ساتھ ساتھ حسب توفیق انسانیت کی مدد کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -